ایک نیوز: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بیرون ملک رقم بھیجنے پر ٹیکس ریٹ کو دگنا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہےکہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ملک سے ایک ارب ڈالر سالانہ باہر جاتے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی تا مئی 260 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے بیرونی ادائیگی پر 1 فیصد سے 5 فیصد ٹیکس عائد ہے، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر فائلر کیلئے 1 فیصد اور نان فائلر کیلئے 5 فیصد ٹیکس عائد ہے۔
ایف بی آر نے کہا کہ نئے فنانس بل میں ٹیکس ریٹ کو دگنا کیا جارہا ہے،فائلر کی شرح کو بڑھا کر 2 فیصد اور نان فائلر کیلئے 10 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔کمیٹی نے ایف بی آر کی تجویز کی منظوری دیدی ہے۔