میرے خلاف کیس چلائیں، ثبوت نہیں تو نیب معافی مانگے: شاہد خاقان عباسی

Jun 13, 2023 | 14:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل این جی ریفرنس پر کیس کی سماعت کی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ احتساب عدالت پیش ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دئیے کہ الزام ہے شاہد خاقان عباسی نے ملی بھگت سے ایل این جی کا ٹھیکہ دیا ہے جبکہ انہوں نہیں بلکہ کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا تھا۔بعد ازاں احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی ودیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء دلائل جاری رکھیں گے۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا میرے خلاف کوئی الزام لگایا ہے تو کیس چلائیں ,اگر میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے تو نیب کو معافی مانگنی چائیے۔

مزیدخبریں