ایک نیوز: بحیرہ عرب میں اس وقت شدید سمندری طوفان 'بائپر جوائے' سندھ کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس کے اثرات کراچی میں بھی آنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔
اس سے قبل سمندری طوفان اس وقت شہر سے 470 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور کراچی میں تیزہواؤں کے جھکڑ چلنے لگے ہیں۔ جس سے شہر کا مطلع گردآلود ہوگیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس وقت مختلف علاقوں میں 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی تنبیہ کے باوجود شہر سے بل بورڈز نہیں اتر سکے ہیں۔ جو کہ کسی بھی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔