ایک نیوز: جناح ہاؤس لاہور میں نامور گلوکاروں کا ایک وفد پہنچا ہے۔ جس نے منفرد انداز میں وطن سے اظہار عقیدت کیا ہے۔
اس موقع پر آرٹسٹس نے اپنے منفرد انداز میں بانی پاکستان اور شہداءِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔
فنکاروں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: "9مئی کے روز ملک دشمن عناصر نے جس وحشیانہ انداز سے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت سرکاری املاک سمیت عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا وہ انتہائی دلخراش ہیں"
شرکاء کے وفد نے کہا کہ "شرپسندوں نےناصرف سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا بلکہ جناح کے گھر کو بھی جلاکر راکھ کردیا"۔
اس موقع پر تمام آرٹسٹس نے مطالبہ کیا کہ "ذاتی پسند اور ناپسند سے نکل کر ملکی و قومی مفاد کی خاطر اجتماعیت کیطرف آئیں اور اس ملک کے امن وامان کو برباد کرنے والوں کو بغیر کسی تاخیر کے قرار واقع سزا دی جائے"۔