ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی اور پارٹی کی لیگل ٹیم کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ معاون خصوصی عرفان قادر، معاون خصوصی عطاء تارڑ اور وکلاء اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم لیگل ٹیم کو عدالتی کیسز اور قانونی امور پر ہدایات جاری کریں گے۔لیگل ٹیم وزیر اعظم کو عدالتوں میں جاری مقدمات سے متعلق وزیر اعظم کو بریف کرے گی۔