شہداء کے ورثاء کا 9 مئی کے سانحہ پر شدید رنج وغم کا اظہار

شہداء کے ورثاء کا 9 مئی کے سانحہ پر شدید رنج وغم کا اظہار
کیپشن: The heirs of the martyrs express their deep grief over the tragedy of May 9

ایک نیوز: شہداء کے ورثاء نے 9 مئی کے سانحہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وطن عزیز پر قربان ہونے والے شہداء کے لواحقین نے سانحہ 9 مئی کے دل سوز واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ 

مادروطن پر جان نچھاور کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر شہید کی بیوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "عامر نے اپنے ملک و قوم کے لئے جان دی بے شک وہ ایک نیک دل انسان تھے جس نے اپنی ساری عمر اپنے وطن کے لئے قربان کر دی۔ ' پاکستان' لفظ بہت پیار سے بولا کرتے تھے ہم سب اس ملک پر قربان۔ 

انہوں نے کہا کہ  9 مئی کو جو حملہ ہوا وہ صرف تنصیبات پر حملہ نہیں تھا وہ تمام شہداء کی فیملیز پر اور پاکستان پر حملہ تھا۔ شدید مذمت کرتی ہوں میں اس حملے کی ۔ جب یہ حملہ ہوا تو میرے بچوں نے سوال کیا کہ یہ حملہ کسی دشمن ملک نے تو نہیں کیا یہ تو ہمارے اپنے ہی ہیں۔ آپ تو ہمیشہ کہتی تھیں کہ بابا نے پاکستان کے لیے جان دی پھر ان لوگوں نے شہداء کے ساتھ ایسا کیوں کر کر دیا؟" 

اسی طرح حوالدار طالب حسین شہید کی بیوہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ " شہداء کی جو قربانیاں ہیں وہ کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 9 مئی کو جو سانحہ ہوا اس میں ہمیں دلی دکھ اور افسوس ہے کہ ہمارے شہیدوں کی بہت بری طرح سے بےحرمتی کی گئی۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔"