ایک نیوز: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں عدالت نے ملزمہ ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکرصندل خٹک کے خلاف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔ ٹک ٹاکر صندل خٹک کو ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے صندل خٹک کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تفتیشی افسر نے صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شریک ملزمہ عائشہ ناز کو بھی شامل تفتیش کرنا ہے اور مزید تفصیلات لینی ہیں، صندل خٹک کے وکیل کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔ صندل خٹک کے وکیل کا کہنا تھا کہ صندل خٹک کا موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کی تحویل میں ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو پیر کے روز گرفتار کیا تھا۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی تھی، اس دوران سماعت ملزمہ صندل خٹک نے مؤقف اپنایا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ لیک کیں۔ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ مجھے سال سےتنگ کررہی ہے، حریم مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔دوران سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھا دی تھیں۔ جس کے بعد اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سنتے ہوئے ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔