ایک نیوز: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دیدی ۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت اپریل کے مہینے کیلئے بڑھائی گئی ہے.ٹیرف میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 2 روپے 01 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا