بائپر جوائے کے اثرات شروع: کراچی میں تیزہواؤں کے جھکڑ، مطلع ابرآلود

Jun 13, 2023 | 12:40 PM

ایک نیوز: بحیرہ عرب میں موجود شدید سمندری طوفان بائپر جوائے آئندہ 48 گھنٹوں میں سندھ کی سرحدی پٹی سے ٹکرائے گا۔ جس کے اثرات آج سے ہی کراچی میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان اس وقت شہر سے 470 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور کراچی  میں تیزہواؤں کے جھکڑ چلنے لگے ہیں۔ جس سے شہر کا مطلع گردآلود ہوگیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس وقت مختلف علاقوں میں 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی تنبیہ کے باوجود شہر سے بل بورڈز نہیں اتر سکے ہیں۔ جو کہ کسی بھی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں