ایشیا کپ کا شیڈول تیار، اعلان کب ہو گا؟

ایشیا کپ کا شیڈول تیار، اعلان کب ہو گا؟

ایک نیوز: ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ کا باضابطہ اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں میں متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی 5 میچز لاہور میں کروانے کے لیئے کوشاں ہے،31 اگست سے 17 ستمبر تک   ایشیا کپ کے مجوزہ شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ 
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ میچز کا انعقاد  کروایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔ آخری مرحلے کےمیچز سری لنکا میں ہوں گے، بھارتی ٹیم  بھی اپنے گروپ میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔