ایک نیوز:عدالت نے میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔عدالت نے میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔عدالت نے ملزم کو 27 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمہ کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ میاں محمود الرشید اور دیگر پر تھانہ شادمان کو جلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہچانے کا الزام ہے۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا رکھا ہے ۔ میاں محمود الرشید جناح ہاؤس حملہ کیس میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں