میسی کے بعد ایم باپے کا بھی پی ایس جی کلب کو الوداع کہنے کا اعلان

mbappe
کیپشن: mbappe
سورس: google

 ایک نیوز : فرانس کے سٹار فٹبالر کلیان ایم باپے نے پیر کو فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو بتایا ہے کہ وہ اپنے معاہدے میں 2025 تک توسیع نہیں کروائیں گے۔

سالہ فرانسیسی سٹرائیکر کا موجودہ معاہدہ اگلے سیزن کے اختتام پر ختم ہو رہا ہے، جس میں مزید ایک سال توسیع کی گنجائش موجود ہے۔ان کے اس فیصلے کے بعد خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ لیونل میسی کے بعد وہ بھی اس سال موسم گرما میں فرانسیسی کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔

 24 سالہ فرانسیسی سٹرائیکر کا موجودہ معاہدہ اگلے سیزن کے اختتام پر ختم ہو رہا ہے، جس میں مزید ایک سال توسیع کی گنجائش موجود ہے۔

اگر ایم باپے نے نئے معاہدے پر دستخط نہ کیے تو اس بات کا خطرہ ہے کہ فرانسیسی چیمپیئنز ایک سال کے عرصے میں ان سے محروم ہو جائیں گے۔ اس لیے یہ خطرہ مول لینے کی بجائے ہو سکتا ہے کہ اب فرانسیسی فٹ بال کلب رواں موسم گرما میں ان کی خدمات کسی اور کلب کو فروخت کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ اچھی رقم مل سکے کیونکہ انہیں دنیا کے بہترین فٹ بالروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔