چیئر مین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

Jun 13, 2023 | 11:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔  انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ۔عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر تے ہوئے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو شامل تفتیشی ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے  سربراہ سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔تحریک انصاف کے چئرمین کی جانب سے نصیر الدین نیئر ایڈوکیٹ  پیش ہوئے،وکیل نے  پی ٹی آئی چیرمین کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی ۔وکیل  نے موقف اپنایا کہ چیرمین تحریک انصاف کی طبعیت ناساز ہے  ،اسلام آباد سے رات دیر سے واپس آئے ان کو  تھکن اور بخار ہے۔

ضل شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے دو پرانے مقدمات پر بھی عدالت نے سماعت 27 جون تک ملتوی کردی ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے ضل شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں فیصلہ  محفوظ کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں