ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 46لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس کاشت کی گئی جس پر محسن نقوی نے محکمہ زراعت اورفیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، سیکرٹری زراعت نے کپاس کی کاشت اوریوریاکی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹر ی زراعت،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ افسران نےاجلاس میں شرکت کی۔چیف سیکرٹری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ محسن نقوی کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا میں کپاس کی بوائی کا ہدف 100 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے،یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے ضروری فنڈز فراہم کیے جائیں گے،کپاس کے کاشتکار کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمتعلقہ حکام کو کاشتکاروں کیلئے یوریا کی مطلوبہ فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، پنجاب حکومت کی کاوشوں اورکاشتکاروں کی محنت کی بدولت کپاس کے زیر کاشت رقبے میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔رواں برس کپاس کی بہتر فصل سے کاشتکار کو اس کی محنت کااچھا معاوضہ ملے گا۔