عدالت کا9 مئی واقعہ میں گرفتار نوجوان کو بازیاب کروا کےپیش کرنے کا حکم

Jun 13, 2023 | 11:36 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 9 مئی کے واقعات کا گرفتار  بوڑھے والدین کی اپنے جواں سالہ بیٹے کی بازیابی کی درخواست پر عدالت نے  ہر حال میں بچہ عدالت پیش کرنے کو حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس توڑ پھوڑ حملےکیس میں ملوث پی ٹی آئی کارکن کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس پی سیکیورٹی عمارہ کو بچے کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعدعدالت نے سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں ایس پی سیکیورٹی کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا، ایس پی سیکیورٹی نے کہا کہ درخواست گزار کا بیٹا ہمیں کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں ہے۔ جس پرعدالت  نے استفسار کیا کہ تو پھر بچہ کہا ہے؟آپ پھر بچے کو ڈھونڈ کر لائیں،اگلی سماعت تک ہر حال میں بچہ عدالت کے سامنے ہو۔

یاد رہے کہ درخواست گزارروبینہ خوشنود نے اپنے بیٹے منیب کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی ہے،ماں اور والد اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ گلفام ملسم رانا نے دلائل پیش کیے۔ درخواست گزار  نےموقف  اپنایا کہ نو مئی کا واقعہ کے بعد 16 مئی کو میرے بیٹے کو بغیر کسی الزام کے اٹھا لیا گیا،میرے بیٹے کو رات ڈیڑھ 28 سے 30 افراد آئے جو اٹھا کر لے گئے۔ میرا بیٹا آئی ٹی انجینئر ہے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔ایڈووکیٹ گلفام نے کہا کہ درخواست گزار کے بیٹے کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے. درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت بیٹے کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔

مزیدخبریں