بائپرجوائے: ڈی جی رینجرز سندھ کا ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کی ساحلی پٹی کا ہنگامی دورہ

Jun 13, 2023 | 11:32 AM

ایک نیوز: ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر شاہ بندر سجاول، ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی کاہنگامی دورہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) نے سرحدی سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) کی ہدایت پرساحلی علاقوں سے متصل عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ رینجرز اور سول انتظامیہ کی جانب سے عوام کے محفوظ انخلاء کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کیے جارہے ہیں۔  ڈی جی رینجرز (سندھ) نے سمندری پٹی سے متصل آبادیوں سے شہریوں کے محفوظ انخلاء میں سول انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی مدد کے لیئے ہدایات جاری کی ہیں۔

دوران اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ) نے علاقہ سیکٹر کمانڈرز کو شہریوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ اور امدادی اشیاء کی منظم ترسیل کے لیے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) نے ڈسٹرکٹ لیول پر سول انتظامیہ کے ساتھ کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

بتایا گیا ہے کہ شہری کسی بھی ناگہانی صورتحال میں رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا قریبی چیک پوسٹ پر اطلاع دیں۔ رینجرز مددگارWhatsaap نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں