ایک نیوز: پی ٹی آئی کے61اراکین کےاستعفوں کی منظوری کوکالعدم قراردینے کیلئےنظرثانی کے حکم کیخلاف انٹرکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 161 اراکین کے استعفوں کی منظوری کوکالعدم قراردینے لاہور ہائیکورٹ ، نظرثانی کے حکم کیخلاف انٹرکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرے گا،دو رکنی بنچ سیکرٹری قومی اسمبلی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔درخواستوں میں ریاض فتیانہ، شفقت محمود سمیت 61 سابق اراکین فریق ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے سیکرٹری نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 61 ایم این ایز کے استعفوں پر نظرثانی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔سیکریٹری قومی اسمبلی نے 3 آئینی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔درخواستوں میں ریاض فتیانہ، کرامت کھوکھراور شفقت محمود سمیت 61 سابق اراکین کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواستوں میں کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے استعفے دیے۔ پی ٹی آئی کے مسلسل مطالبات کے بعد اراکین اسمبلی کے استعفے تصدیق کے بعد منظور ہوئے۔
درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ نے 19 مئی کو پی ٹی آئی اراکین کو دوبارہ استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا، آئین کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی اپنے فیصلوں سے متعلق عدالت کو جوابدہ نہیں، عدالت صرف اسپیکر کو متعلقہ معاملے میں عمل کرنے کی استدعا کر سکتی ہے۔