ایک نیوز: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے بالخصوص واٹس ایپ میں تبدیلیوں کی بھرمار کردی ہے جس سے صارفین مسرور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب واٹس اہپ نے انٹرفیس میں نئی تبدیلیاں کی ہیں جن میں فلوٹنگ ایکشن بٹن ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ واٹس ایپ کے نئے بی ٹا ورژن 2.23.10.6 میں اس کا اولین اشارہ ملا تھا جس میں نیچے موجود نیوی گیشن بار میں تبدیلی کی گئی تھی لیکن اگلے ورژن 2.23.12.3 میں بٹنوں کی ترتیب میں کچھ تبدیلی کی گئی ہیں۔
اب اس کے اگلے بی ٹا ورژن 2.23.12.15 میں چیٹنگ کو آسان بنانے کے لئے فلوٹنگ ایکشن بٹن بنایا گیا ہے جس کی بدولت صارفین فوری طور پر چیٹ شروع کرسکتے ہیں۔اس کا بٹن قدرے چوکور ہے جس کے کنارے کچھ خمیدہ ہیں اور مٹیریئل ڈیزائن تھری کے عین مطابق ہیں۔
یہ تبدیل شدہ بٹن کال اور اسٹیٹس ٹیب میں بھی دکھائی دیں گےلیکن یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مستقبل کی اپ ڈیٹس میں شامل ہوگا۔ واٹس ایپ نے کہا ہے کہ صارفین ایک عرصے سے انٹرفیس ری ڈیزائننگ کا تقاضہ کررہے تھے۔