طوفان بائپرجوائے: کراچی میں علی الصبح درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچ گیا

Jun 13, 2023 | 10:34 AM

ایک نیوز: سمندری طوفان بائپر جوائے کے زیر اثر کراچی میں موسم مرطوب اورگرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج گرد آلود ہوا چل سکتی ہے جب کہ دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں صبح میں ہی پارہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سے 39ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر کا کم سے کم درجہ حرارت30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ ہوامیں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

اس سمندری طوفان کا نام ’بائپرجوائے‘ کیوں رکھا گیا؟

بپر جوائے سال 2023 میں بحیرہ عرب میں بننے والا دوسرا طوفان ہے، پہلا طوفان ’موچا‘ تھا جو بنگلادیش سے ٹکرایا تھا،  اس طوفان کا نام بنگلادیش کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے جس کا مطلب ’آفت‘ ہے۔

طوفانوں کے نام ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کی جانب سے جاری حکم نامے کے تحت رکھے جاتے ہیں جس کا مقصد ایک ہی مقام پر بننے والے متعدد طوفانوں میں تفریق کرنا ہے۔

اسی مقصد کے تحت چھ ریجنل اسپیشلائزڈ میٹرولوجیکل سینٹرز اور پانچ ریجنل ٹراپیکل اسٹورم وارننگ سینٹرز کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں طوفانوں کے نام رکھیں اور ان کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کریں۔

جنوب اور جنوب مشرقی ممالک کے قریب بننے والے طوفانوں کو نام دینے کی ذمہ داری انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کی ہے اور اسے ریجنل اسٹورم میٹرولوجیکل سینٹر کا درجہ دیا گیا ہے۔ 

اپریل 2020 میں آئی ایم ڈی نے سائیکلونز کو نام دینے کیلئے 169 ناموں کی فہرست مرتب کی جس میں ہر ملک کی جانب سے تجویز کردہ 13، 13 نام موجود تھے۔ 

مزیدخبریں