وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف اوروزیر اعظم نے ملک کی امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی، آرمی چیف نے وزیر اعظم کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ بھی دی۔ اس دوران 9 مئی کے واقعات پر قانونی کارروائیوں سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات میں ملک کی داخلی سلامتی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر بھی تبادلہ بھی خیال کیا گیا، اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔