سمندری طوفان کے اثرات: ٹھٹھہ کے 2 دیہات زیرآب

Jun 13, 2023 | 10:14 AM

ایک نیوز: ممکنہ سمندری طوفان بیپر جوئے کے اثرات پاکستان کی ساحلی پٹی پر نمودار ہونا شروع ہوگئے، بپھرے ہوئے سمندر کی بلند و بانگ موجوں نے دو دیہات کو ڈبو دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں سمندر میں طغیانی سے2دیہات میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں کیٹی بندر کی یوسی محل کے ساحلی علاقے میں2دیہات زیرآب آگئے۔

گوٹھ رئیس احمد علی جت، گوٹھ حیات جت میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے سمندری پانی داخل ہوا جس سے145سے زائد کچے گھر ڈوب گئے۔ پانی دیہات میں داخل ہونے سے غریب رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی مقامی حکومت نے احتیاطی تسابیر اختیار کرنا شروع کردیں، ممکنہ طوفان کے پیش نظر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیہ میں ماہی گیری، کشتی رانی اور سمندری حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، دفعہ144جون کی 17تار یخ تک نافذالعمل رہے گی۔

مزیدخبریں