آئی جی اسلام آباد نے بشری بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ جمع کرادی

Jun 13, 2023 | 12:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس کو بشری بی بی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق خاتون اول بشری بی بی کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امجد رفیق نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔بشری بی بی کے وکیل انتظار حسین پنجوتہ نے دلائل دئیے۔ عدالت نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس سے مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم پر آئی جی اسلام آباد نے اپنے دستخط سے تحریری رپورٹ جمع کرادی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کےخلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ستارساحل نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں بشری بی بی کےخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے،بشری بی بی کی درخواست میں اینٹی کرپشن فریق نہیں ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔اطلاعات ہیں کہ بشریٰ بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کردیا گیا ہے۔ شفاف ٹرائل کےلئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کےخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

 یاد رہے کہ عدالت نے پولیس کو بشری بی بی کو گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے 

مزیدخبریں