سمندری طوفان 'بائپرجوائے' کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا،محکمہ موسمیات

Jun 13, 2023 | 09:56 AM

ایک نیوز: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپرجوائے کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 گھنٹے کے دوران طوفان شمال مغرب کی جانب رخ کرگیا ہے، طوفان کراچی کے جنوب سے 550 کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ٹھٹھہ سے 530 کلو میٹر کی دوری پر ہے، طوفان جنوب مشرق میں اورماڑہ سے 650 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز، اردگرد کی ہوائیں 140 سے 150 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ 170 کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان کے اطراف 35 سے 40 فٹ اونچی لہریں چل رہی ہیں، سمندر کی سطح کا درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان کے باعث ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں