ایک نیوز: طوفان بپر جوائے کے باعث آج سے 17 جون تک سندھ کے ساحلی شہروں ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 14 سے 16جون کے درمیان آندھی اور موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
ٹنڈومحمد خان، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص میں بھی 14 سے 16 جون تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے دوران لہریں 8 سے 12 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔
کراچی میں سی ویو روڈ خیابان اتحاد تک بند کردی گئی، ساحل پر جانے پر پابندی عائد ہے، ماہی گیروں کو بھی سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 578 عمارتیں مخدوش اور خطرناک قرار دی ہیں، عمارتوں کو خالی کرانے کے لئے نوٹس بھیج دیئے گئے۔