سجی سنوری دلہن نے دلہےکی تلاش میں سکوٹی کاچلان کروالیا،ویڈیو وائرل

سجی سنوری دلہن نے دلہےکی تلاش میں اسکوٹی کاچلان کروالیا،ویڈیو وائرل
کیپشن: Saji Sunuri Dilhan did Scotty Kachalan in search of a bride, video went viral

ایک نیوز:سجی سنوری دلہن نے دلہےکی تلاش میں سکوٹی کاچلان کروالیا،ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق عام طور پر دلہنیں اپنے دلہا کے ساتھ خوبصورتی سے سجائی گئی گاڑی میں نظر آتی ہیں لیکن ایک دلہن کو فراٹے بھرتی سکوٹی پر جاتے دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے تاہم ویڈیو کی حقیقت جلد ہی سامنے آگئی۔
دلہن کی مختصر ویڈیو دہلی پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی جس کا مقصد لوگوں میں ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کی نوید سنائی گئی۔
ویڈیو کے پہلے حصے میں دلہن کو سکوٹی پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ پس منظر میں گانا ’ واری واری جاؤں ‘ سنائی دے رہا ہے۔ کچھ سکینڈز بعد ایک چالان کی تصویر آتی ہے اور گانا ’ بیوقوفیاں ‘  بچ رہا ہے۔


سوشل میڈیا پر دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور بیشتر صارفین نے دہلی پولیس کی ٹریفک قوانین کی آگہی کیلئے تیار کی گئی ویڈیو کو سراہا۔