ایک نیوز: ہرن یوں تو سبزی خور جانور ہے اور گھاس پھوس پر گزارا کرتا ہے لیکن ایک حیران کن ویڈیو میں اسے سانپ کو سبزی کی طرح چبا چبا کر کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ہرنوں کی خوراک سے متعلق رائے کو تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ہرن کو ویڈیو میں ایک سانپ کو مرغوب غذا کی طرح کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Deer are herbivores and classified as ruminants because of their rumen, which helps them digest tough plant matter like cellulose.
— Science girl (@gunsnrosesgirl3) June 11, 2023
But if food is scarce or they lack minerals such as calcium and phosphorus, they may eat meat
Watch this one eat a snake
pic.twitter.com/OF6qhAqpXA
ہرن جو سبزی خور ہے، سانپ کو مزے لے کر کھا رہا ہوتا ہے۔ جو اس جانور کی عمومی عادت نہیں۔ یہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار نے وائرل کی تھی۔
کیپشن میں لکھا تھا کہ کیمرے فطرت کو بہتر طور پر سمجھنے میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔ جی ہاں، سبزی خور جانور بعض اوقات سانپوں کو کھاتے ہیں۔
نیشنل جیوگرافک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہرن معدنی اجزا مثلاً فاسفورس، کیلشیم اور نمکیات کی کمی کے باعث گوشت کی جانب راغب ہوتے ہیں۔
ویڈیو میں سانپ کھانے والا ہرن بھی نمکیات کی کمی محسوس کر رہا ہوگا اسی لیے آج کا لنچ سانپ سے کیا۔