ایک نیوز:آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کو استعمال کرکے صارفین ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ دلچسپ تجربات کرتے رہتے ہیں۔ اس بار ایک ایک آرٹسٹ نے اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے مشہور شخصیات کو چھوٹے بچوں میں تبدیل کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیو جان مولور نامی آرٹسٹ جو کہ اے آئی کے شوقین ہیں، نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شاندار کمپیٹرائز تصاویر کا ایک نیا سیٹ جاری کیا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ، ایلون مسک اور مکیش امبانی جیسی بااثر شخصیات کو ان کے بچپن میں دکھایا گیا ہے۔
مسٹر مولور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ سے متعلق لکھا کہ چھوٹے خواب دیکھنے والوں سے لے کر بڑی کامیابی حاصل کرنے والوں کی بچپن کی یہ تصاویر آج کے کروڑ پتیوں کی عاجزانہ شروعات کو تصویروں میں قید کرتی ہیں۔ ہر کامیابی کی کہانی کے پیچھے عزم اور امنگ کا سفر چھپا ہوتا ہے۔ یہ یاد رکھنا کہ یہ سب کہاں سے شروع ہوا۔