ایک نیوز:پیرس میں چوہوں اور انسانوں کواکٹھارکھنےکےمشن پر غورکیاجارہاہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی شہر نیویارک تو اس حوالے سے بدنام ہے، جہاں چوہوں کے غول انسانوں کو خوفزدہ کیے رکھتے ہیں۔
مگر فرانس کے شہر پیرس میں بھی لاتعداد چوہے طبی اور سیاسی مسئلہ بن گئے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پیرس کی انتظامیہ نے اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے تاکہ مختلف طریقوں پر تحقیق کی جا سکے اور یہ دیکھا جاسکے کہ کیا چوہے اور انسان ایک دوسرے کو قبول کرکے اکٹھے رہ سکتے ہیں یا نہیں۔
اسے پراجیکٹ Armageddon کا نام دیا گیا ہے کہ اور اس کا مقصد شہر میں چوہوں کی آبادی کو کنٹرول کرنا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ بڑے چوہوں کے حوالے سے عوامی خیالات میں تبدیلی لانے کی کوشش بھی کی جائے گی تاکہ مقامی افراد زیادہ بہتر انداز سے ان جانوروں کے ساتھ رہ سکیں۔
پیرس میں حالیہ برسوں میں چوہوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں پیرس میں ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے ہونے والے احتجاج کے دوران گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے جس کے بعد چوہے ہر جگہ نظر آنے لگے۔
احتجاج کے دوران چوہے پکڑنے والے افراد نے مردہ چوہوں کو سٹی ہال میں جمع بھی کیا تاکہ ان کے کام کی اہمیت کا اظہار ہوسکے۔