سنی دیول اور امیشا پٹیل کا22سال بعداسکرین پرجادوچلےگا

سنی دیول اور امیشا پٹیل22سال بعداسکرین پرجلوہ دیکھائیں گے
کیپشن: Sunny Deol and Ameesha Patel will be seen on screen after 22 years

ایک نیوز:بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل سالوں بعد ایک مرتبہ پھر اسکرین پر جادودیکھانےکوتیارہے۔
تفصیلات کےمطابق سنی دیول اور امیشا پٹیل کی مشہور فلم غدر کا دوسرا حصہ ریلیز کیلئے تیار ہے۔ ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ’غدر2‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ماضی کی یہ مشہور جوڑی مرکزی کردار ادا کرے گی۔
سنی دیول اور امیشا پٹیل فلم ’غدر ایک پریم کتھا‘ سے 22 سال بعد دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کو پہلی مرتبہ2001 میں پیش کیا گیا تھا۔
فلم میں1971 میں بھارت میں رونما ہونے والے واقعات کو فلمایا گیا ہے۔ فلم میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کی محبت کی رومانوی کہانی بھی دکھائی جائے گی۔
انیل شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’غدر2‘ 11 اگست کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔