ایک نیوز :چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور انکے شوہر احد مجید نیازی کی کارسرکار میں مداخلت اوراینٹی کرپشن مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان اوران کے شوہر احد مجید نیازی نے درج مقدمات میں ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیا تھا ،ڈاکٹر عظمیٰ خان نے لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 96/23 میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو رکنی ڈویژن بنچ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس صادق محمود خرم نے 19 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے خلاف 10 مئی کو لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا ،ڈاکٹر عظمیٰ خان نے تھانہ ڈیرہ غازی خان میں درج مقدمہ نمبر 13/23 میں بھی حفاظتی ضمانت کے لئے بھی رجوع کیا،ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس صادق محمود خرم نے ڈاکٹر عظمیٰ خان اور انکے شوہر احد مجید نیازی کی اس کیس میں بھی حفاظتی ضمانت 22 جون تک منظور کرلی گئی،عدالت عالیہ ملتان بینچ نے دونوں مقدمات میں 19 جون اور 22 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان اور انکے شوہر کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
Jun 13, 2023 | 00:50 AM