بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھر ٹرولنگ کا شکار

سوشل میڈیا صارفین نے انوشکا شرما کو ’پنوتی‘ قرار دیدیا
کیپشن: Social media users termed Anushka Sharma as 'Panuti'.

ایک نیوز : ورلڈ ٹیسٹ چیمپئنزشپ 2023 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں انڈین کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھر ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔ 

لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران انوشکا کی سنجیدہ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جب ان کے شوہر ویرات کوہلی 78 گیندوں پر 49 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔

سوشل میڈیا کے متعدد صارفین کو انوشکا شرما کی اہم میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجودگی پسند نہیں آئی اور انہوں نے اداکارہ کو ’پنوتی‘ قرار دیا ہے۔

 ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا ’پنوتی ہے انوشکا شرما‘ جبکہ ایک ٹویٹ میں لکھا گیا کہ جب بھی یہ (انوشکا) میچ میں آتی ہے کچھ نہ کچھ برا ہوتا ہے۔

صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھر پر رہا کریں اور کسی آیا کے حوالے کرنے کے بجائے اپنے بچے کی خود دیکھ بھال کریں۔