سیلسیس نیٹ ورک نے ادائیگیاں روک دیں، بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی

Jun 13, 2022 | 20:18 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز: سیلسیس نیٹ ورک نے ادائیگیاں روک دیں۔۔دنیا کی مشہور ترین کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی۔ قدر 23 ہزار 794 ڈالر تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق لندن میں بٹ کوائن ڈیلز میں تقریباً 10 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قدر 23 ہزار 794 ڈالر تک پہنچ گئی، آخری مرتبہ بٹ کوائن کی قدر دوسال پہلے دسمبر 2020 میں اتنی گری تھی بٹ کوائن ورچوئل یونٹ نومبر 2021 میں ریکارڈ بلند سطح کو چھونے کے بعد 65 فیصد تک گر گیا ہے۔
بٹ کوائن کی ویلیو تیزی سے کم ہونے کی وجہ سیلسیس نیٹ ورک کی جانب سے ادائیگیاں روک دینا تھی جس کے باعث کرپٹو کرنسی کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا۔
سیلسیس پلیٹ فارم کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج ہم اعلان کر رہے ہیں کہ سیلسیس تمام رقم نکالنے، سویپ اور اکاؤنٹس کے درمیان منتقلی کو روک رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلسیس نے یہ انتہائی اقدام مارکیٹ کے حالات کی وجہ سے کیا۔
دریں اثنا، ڈیٹا سائٹ کوئن مارکیٹ کیپ کے مطابق جنوری 2021 کے بعد سے کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی قیمت پہلی بار 10 کھرب ڈالر سے نیچے گر گئی جو کہ کم ہو کر 926 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
مزیدخبریں