ماضی کی ایک اورسنہری یاد ختم، مقبول ترین ویب براؤزر اب نظر نہیں آئیگا

Jun 13, 2022 | 19:39 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: ماضی کی ایک اور سنہری یاد ختم ۔۔۔ مائیکروسوفٹ نے 27 سال بعد انٹرینٹ ایکسپلوررکوخیرآبادکہہ دیا ہے۔
ویب براوزر 15جون تک اپنی سروسز مہیا کرے گا۔ 15 جون کے بعد انٹرینٹ ایکسپلولر ونڈو 10 کےمخصوص ورزن کے لیے کام نہیں کرے گا۔ انٹرینٹ ایکسپلولرکی جگہ مائیکروسوفٹ ایج سہولیات مہیا کرے گا۔ انٹرینٹ ایکسپلولرکو1995ء میں ونڈو 95 میں ایڈ ان پیکج کےطور پر ایڈ کیا گیا تھا بعدمیں پبلک سروس اور مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے مہیا کر دیا گیا تھا۔ ویب براوزر 2003 میں 95 فیصد استعمال کے ساتھ اپنے عروج پر تھا جس کی وجہ سے دوسرے ویب براوزرزکی ڈیمانڈ کم ہو گئی تھی۔ 2016 میں مائیکروسوفٹ نے انٹرینٹ ایکسپلورر کےلیے نئے فیچر ڈویلپمینٹ کو مائیکروسوفٹ ایج کے لیے بند کر دیا تھا۔ مائیکروسوفٹ 365 نے 2021 میں انٹرینٹ ایکسپلورر کے لیے سپورٹ سسٹم ختم کر دیاتھا۔ مائیکروسوفٹ ا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ انکسپلوررکی جگہ مائیکروسوفٹ ایج سہولیات مہیا کرے گا۔
مزیدخبریں