بندریا علاج کے لئے ڈاکٹر کے کلینک جا پہنچی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jun 13, 2022 | 18:58 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: بھارت کے صوبے بہار میں ایک بندریا اپنے اور بچے کے علاج کے لیے ڈاکٹر کے کلینک جاپہنچی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔
رپورٹ کے مطابق مادہ بندر شیر خوار بچے کے ساتھ بہار کے شہر ساسارام میں ڈاکٹر ایس ایم احمد کے کلینک جا پہنچی اور صبر کے ساتھ ڈاکٹر کا انتظار کرتی رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بندریا کا چہرہ اور اس کے بچے کی ٹانگ زخمی تھیں۔ بندریا کے بچے کے زخموں پر بھی مرہم لگائی گئی۔
ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ جب انہوں نے بندریا کو پہلی بار دیکھا تو وہ شروع میں خوفزدہ ہو گئے لیکن پھر بندریا کے چہرے پر زخم اور خراشیں دکھائی دیں۔
بندریا کے علاج کے لیے کلینک جانے کی خبر شہر میں تیزی سے پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ کلینک کے باہر پہنچ گئے۔

مزیدخبریں