جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافے کا خدشہ ہے، ’’سپری ‘‘

جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافے کا خدشہ ہے، ’’سپری ‘‘
این پی پی نیوز: ایس آئی پی آر آئی نے کہا کہ جوہری وار ہیڈز کی عالمی تعداد جنوری 2022 میں کم ہو کر 12 ہزار 705 ہو گئی تھی جو کہ جنوری 2021 میں 13 ہزار 80 تھی۔

رپورٹ کے مطابق 3 ہزار 732 وار ہیڈز میزائلوں اور جنگی جہازوں کے ساتھ فٹ کیے گئے تھےاور تقریباً 2 ہزار -وار ہیڈز کو ہائی الرٹ پوزیشن میں رکھا گیا تھا، تقریباً تمام ہائی الرٹ پوزیشن میں رکھے گئے 2 ہزار وار ہیڈز کا تعلق روس یا امریکا سے تھا-
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کی سبھی نو ایٹمی طاقتیں اپنے جوہری ہتھیاروں کو جدید تر بنا رہی ہیں یا ان کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہیں۔ سن 2021ء میں امریکہ اور روس میں، جن کے پاس دنیا کے 90 فیصد جوہری ہتھیار موجود ہیں، ایٹمی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی دیکھی گئی۔ اس کی وجہ برسوں پہلے تیار کردہ وار ہیڈز کا ناکارہ بنایا جانا تھا۔ تاہم سپری کے مطابق ان ممالک کے اس وقت قابل استعمال ایٹمی ہتھیار نسبتاً مستحکم ہیں۔ اس انسٹیٹیوٹ کے مطابق برطانیہ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا یا تو اپنے جوہری ہتھیاروں کے نئے سسٹم تشکیل دے رہے ہیں یا انہوں نے ایسا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سپری کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اس اضافے کا مطلب ہے کہ سرد جنگ کے بعد پہلی دفعہ ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور جوہری تخفیف اسلحہ کا عمل اب ختم ہو سکتا ہے۔