مظفرگڑھ :ظلم کی لرزہ خیز واردات،ڈاکوؤں کی بچوں کےسامنے ماں کیساتھ زیادتی

مظفرگڑھ :ظلم کی لرزہ خیز واردات،ڈاکوؤں کی بچوں کےسامنے ماں کیساتھ زیادتی
ایک نیوز نیوز:-مظفرگڑھ کے علاقے بٹی بھٹیاں میں ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے والدہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.
متاثرہ خاتون کے شوہر طالب حسین کا کہنا ہے کہ 4 ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری کرنے آئے تھے۔ میں اور میرے ساتھیوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی توایک ڈاکو نے مجھ سمیت 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا
شوہر کا مزید کہنا ہے کہ دیگر 3 ڈاکوؤں نے بیوی کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی بالیاں اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فارنزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور خاتون کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔