پنجاب اسمبلی :سبطین خان اپوزیشن لیڈر، راجہ بشارت، میاں اسلم ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر

پنجاب اسمبلی :سبطین خان اپوزیشن لیڈر، راجہ بشارت، میاں اسلم ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر
ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف نے سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیاجس کا نوٹیفکیشن اسپیکر نے اس سے متعلق بھی جاری کر دیا۔
سبطین خان کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی سے متعلق تحریک انصاف نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے بھی اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے 2 ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی مقرر کئے گئے ہیں. سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور میاں‌اسلم اقبال کی بطور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے.