یہ سہولت مراکز ڈپٹی کمشنر دفاتر میں قائم ہوں گے۔جہاں ایک فوکل پرسن تعینات ہوگا جو صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات سننے اور ان پر دئیے گئے احکامات پرعمل درآمد کرانے کا پابند ہوگا
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستان ساجد خان طوری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کرنے، ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے
ان مراکز میں اوورسیز پاکستانیوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی فراہمی، پولیس تصدیق نامہ، گمشدگی رپورٹ، کرایہ دار رجسٹریشن، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، رضا کار رجسٹریشن، گاڑیوں کی تصدیق اور ایف آئی آر کی کاپی کی فراہمی کی سہولیات فراہم جائیں گی۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز نے 10 ہزار یا اس سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کی آبادی والے ضلع میں پروٹیکٹوریٹ آفس کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ انہیں اپنے مسائل کے حل کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا رخ نہ کرنا پڑے