دعا زہرہ نےاپنی غلطی تسلیم کرلی، والدین سے بڑا مطالبہ؛ویڈیو

Jun 13, 2022 | 15:43 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر لاہور جانے پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے والدین سے معافی مانگ لی ہے۔
دعا زہرا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں والدین سے درخواست کی ہے کہ ہم نے شادی اسلام کے مطابق کی ہے. مانتی ہوں مجھ سے غلطی ہوئی جس پر معافی مانگتی ہوں لیکن درخواست کرتی ہوں کہ والدین دل بڑا کر کے مجھے اور ظہیر کو قبول کر لیں۔
اپنی عمر سے متعلق دعا زہرہ کا مزید کہنا تھا کہ والدین نے جو عمر پاسپورٹ میں لکھوائی وہ کم تھی، میری اصل عمر 17 سال ہے لیکن میرے والدین نے میری عمر دو تین سال بڑھواکر لکھوائی ہے، جو عمر میری میڈیکل ٹیسٹ میں آئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہے۔

https://youtu.be/ulCafWHQV1E?t=656
مزیدخبریں