پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس اس ہفتے 14سے 17 جون تک جرمنی کے شہر برلن میں میں منعقد ہو گا۔
اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا اس میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا جانے گا۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کریں گی۔ حکام پر امید ہیں کہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ دفتر خارجہ کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کی اس حوالے سے ترقی کو مختلف ارکان نے بھی سراہا ہے اور اچھی خبر کی امید کی جا سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اپنے سارے پوائنٹ کلیئر کر لیتا ہے توایف اے ٹی ایف اپنی ٹیم پاکستان دورہ کے لیے بھیجے گی جس کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔