سدھو موسے والا کا قاتل ‌ڈرامائی انداز میں گرفتار

Jun 13, 2022 | 15:05 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: انڈیا کے مشہورگلوکار سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس میں پونے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر 23 سالہ سنتوش جادھو کو گرفتار کرلیاہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق سنتوش جادھو نے شناخت پوشیدہ رکھنے کیلئےاپنا سر منڈھوا رکھاتھا لیکن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔شوٹر سنتوش پہلے بھی2021 میں ایک قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
انڈین میڈیا کے مطابق پونے پولیس کی جانب سے تاحال مزید معلومات شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں گلوکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔
مزیدخبریں