چند ہفتوں قبل قتل ہونے والے پنجابی ریپر اور سنگر سدھو موسے والا کی ٹائمز اسکوائر کی بلند وبالا عمارت پر موجود اشتہاری بورڈز پر سدھوموسے والا کے گانے اور ویڈیوز چلائی گئیں۔
بلند عمارتوں پربل بورڈز پر چلتے گانوں اور ویڈیوز کو پنجاب سے تعلق رکھنے والے دیسیوں نے زوق وشوق سے دیکھا ۔
ایک بل بورڈ پرسدھو کو اپنی ماں کے ساتھ دکھایا گیا جبکہ دیگر ویڈیوز اس کے مشہور گانوں کی تھیں۔
سدھو موسے والا کو اس خراج عقیدت پیش کئے جانے پر لوگوں نے خوشی کااظہار کیا۔ ایک پنجابی کا کہنا تھا کہ سدھوموسے والا ایک لیجنڈ بن چکا تھا اوراس کے قتل نے ہمیں رلادیا ہے۔