ڈالر کی اُڑان جاری، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ڈالر کی اُڑان جاری، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ایک نیوز نیوز:انٹربینک میں ڈالر کی اُڑان جاری۔کاروباری ہفتے کے آغاز میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق 13 جون کوانٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.65 روپے اضافہ ہوا اورڈالر 204 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 75پیسے سستا ہوکر200 روپے77پیسے پر بند ہوا تھا، اس طرح 2 دن کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 2 روپے7 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا، روپے کی قدرمارکیٹ متعین کررہی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اس وقت ملک کی جو معاشی صورتحال ہے یہ سٹے بازوں کے لئے انتہائی سود مند ہے۔افواہیں گردش کررہی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔