وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کا 3226 ارب روپے کا سالانہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کا بجٹ صوبائی وزیر اویس لغاری پیش کریں گے جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
واضح رہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے احتجاج کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔