نیٹ فلیکس نے اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن پیش کرنیکا اعلان کردیا

Jun 13, 2022 | 13:13 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: زندگی اور موت کے کھیل پر مبنی فلم سیریز اسکوئڈ گیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان ۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن ضرور پیش کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اپنے نیٹ فلکس سیریز کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اسکوئڈ گیم کا پہلا سیزن پیش کرنے میں 12 سال لگے تھے تاہم فلم بارہ روز میں اس کی شہرت بام عروج پر پہنچ گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکوئڈ گیم کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے نیٹ فلکس کا کہنا تھا کہ اسکوئڈ گیم سیزن 2 ناظرین کیلئے جلد پیش کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ اسکوئڈ گیم کے پہلے سیزن کے کردار گی ہن اور فرنٹ مین سیریز کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئیں گے۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اسکوئڈ گیم کا نیا دور شروع ہورہا ہے۔
اسکوئڈ گیم کا پہلا سیزن 9 اقساط پر مشتمل تھا سکوئڈ گیم کو نیٹ فلیکس کے عالمی صارفین کی نصف تعداد نے دیکھا ناظرین کی تعداد ایک ارب سے زائد تھی اسے دنیا کا کامیاب ترین شو فلم کی تاریخ کے کامیاب ترین ڈراموں میں شامل ہونے والی پروڈکشن کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے ۔

مزیدخبریں