نصف سے زائد پاکستانیوں کی تعداد آبائی پیشے سے وابستہ، گیلپ سروے

Jun 13, 2022 | 12:28 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: باپ پہ پوت۔۔۔۔ پتا پہ گھوڑا بہت نہیں تو تھوڑا تھوڑا۔۔ اس ضرب المثل کا مطلب ہے کہ بیٹے باپ پر ہی جاتے ہیں اور ایک سروے نہ اس ضر ب المثل کو درست ثابت کردیا، سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانیوں کی نصف سے زائد تعداد اپنے والد کاہی پیشہ اپنائے ہوئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق نصف سے زائد 52 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ کہ جو اِن کے والد کا پیشہ ہے، وہ ہی ان کا پیشہ ہے۔
پاکستان میں کئے جانے والے سروے میں شامل 52 فیصد پاکستانیوں میں سے زیادہ مردوں کی تعداد 55 فیصد جبکہ 49 فیصد خواتین نے بھی دعویٰ کیا کہ وہ اپنے والد یا والدہ کے پیشے سے ہی وابستہ ہیں۔
گیلپ پاکستان کے ایک سروے کے مطابق پاکستان بھر سے بالغ مردوں اور عورتوں سے قومی سطح پر سوال پوچھا گیا کہ“کیا آپ کے والد کا پیشہ آپ سے مختلف ہے؟
مذکورہ سوال کے جواب میں ٓ52 فیصد نے “ہاں” کہا جبکہ 42 فیصد نے “نہیں” جواب دیا۔تاہم 6 فیصد افراد ایسے تھے جنہوں نے سوال کا جواب ہی نہیں دیا۔
مزیدخبریں