پاکستان کی پہلی ایم ایم فائٹرانیتا کریم نے آسٹریلوی حریف کو ہرا دیا

پاکستان کی پہلی ایم ایم فائٹرانیتا کریم نے آسٹریلوی حریف کو ہرا دیا
ایک نیوز نیوز: پاکستان کی پہلی مسکڈ مارشل آرٹس) فائٹر انیتا کریم نے آسٹریلوی حریف یونیہا کو شکست دے دی ہے۔
نیتا کریم پاکستان کی پہلی اور دنیا کی ان چند خواتین میں سے ہیں جنہوں نے مشہور لمپینی سٹیڈیم میں فائٹ کی۔ آرم کلکٹر کے طور پر جانی جانے والی مکس مارشل آرٹس فائٹر انیتا کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
یادرہے مکسڈ مارشل آرٹ ایک خطرناک کھیل ہے جس میں عام طور پر خواتین حصہ نہیں لیتیں لیکن گلگت بلتستان کی انیتا نہ صرف اس کھیل کی طرف آئیں بلکہ خود کو ایک بہترین کھلاڑی بھی کے طور پر بھی منوایا۔