عدت نکاح کیس میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگیا،علی محمدخان 

Jul 13, 2024 | 22:02 PM

ایک نیوز:رہنماتحریک انصاف علی محمدخان نےکہاہےکہ عدت نکاح کیس میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق رہنماتحریک انصاف علی محمدخان کاایک نیوزکےپروگرام ڈائریکٹ لائن ودجامی میں گفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی تعلیمات ہیں کہ آپ نے کسی شخص کی عزت کے ساتھ نہیں کھیلنا، عزت اور ذلت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے، جنگوں کا بھی اصول رہا ہےکہ خواتین ،بزرگوں اور بچوں کو نہیں چھیڑا جاتاتھا، ایسے تو ذاتی دشمن بھی ایک دوسرے کے ساتھ نہیں کرتے جو ہمارے ساتھ ہوا،ایک حد ہوتی ہے جس سے نیچے نہیں جایا جاتا۔

علی محمدخان کامزیدکہناتھاکہ اللہ پاک نے آج کرم کیا،بہت سے لوگوں کے چہرے عیاں ہو گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خاور مانیکا سے اچھے تعلقات تھے،بانی پی ٹی آئی پر 200کیسز ہیں ہم سب عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں،خاور مانیکا جب گرفتار ہوئے اس دوران ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا،خاور مانیکا کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا تو اس میں کوئی وائرس چلا گیا،خاور مانیکا کے اس وائرس نے کام خراب کیا ہے۔ خاور مانیکا نے اپنے ساتھ،بچوں کے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے ۔
رہنماپی ٹی آئی کاپروگرام میں گفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ اس سے پہلےبانی پی ٹی آئی کی 2 شادیاں ٹوٹی ہیں ، دوسری شادی ٹوٹی تو بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے ٹھیک ہونے میں کچھ دن لگیں گے،خاور مانیکا کو سیکھنا چاہیے کہ جب رشتہ ٹوٹتا ہے تو آپ وقت کی قدر کرتے ہیں، مجھے نہیں پتا کہ نواز شریف کی اجازت سے بانی پی ٹی آئی کیخلاف یہ سارا کچھ ہوا ہے، عدت کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔
علی محمدخان کامزیدکہناتھاکہ مریم نواز کو جب گرفتار کیا گیا یہ سندھ کا واقعہ تھا، مریم نواز کو جس طرح گرفتار کیا گیا وہ غلط تھا بانی پی ٹی آئی نے نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے مریم نواز کو گرفتار کرنے کا آرڈر نہیں دیا تھا، رؤف حسن پر جب حملہ ہوا تو اس سے پہلے مذاکرات کی بات چل پڑی تھی، صدر آصف زرداری،رانا ثنا اللہ نے مذاکرات کے لئے بات کی تھی،فیصل واوڈا سے کہہ دیں کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک نہیں بنے گا۔

مزیدخبریں