لاہورمیں ڈاکوبےلگام پولیس جرائم روکنےمیں ناکام

لاہورمیں ڈاکوبےلگام پولیس جرائم روکنےمیں ناکام
کیپشن: Daco Belgam police failed to stop crimes in Lahore

ایک نیوز:لاہورشہرمیں ڈاکوبےلگام ہوگئےپولیس جرائم روکنےمیں ناکام ہوگئی،گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران شہرمیں مختلف کرائم کی 419وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھی دن بدن کراچی کی طرح کرائم میں بےتحاشہ اضافہ ہورہاہے،آئےروزشہرمیں جرائم کی وارداتوں نےقانون نافذکرنےوالےاداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگادیاہے۔

پولیس کےمطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 9گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرالیا،ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 28افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر28شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔
پولیس کےمطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر2شہریوں سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی،40موٹرسائیکلیں چوری، 2کار چوری،7دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی304 ورداتیں رپورٹ ہوئیں۔ناجائز اسلحہ کے18منشیات کے18مقدمات درج کیے گئے ، آپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں 48اشتہاری اور 48عدالتی مفرور دھر لیے ۔