فلورملزایسوسی ایشن اورحکومت کےدرمیان ڈیڈلاک ختم

فلورملزایسوسی ایشن اورحکومت کےدرمیان ڈیڈلاک ختم
کیپشن: Deadlock between Flour Mills Association and Govt

ایک نیوز:پاکستان فلورملزایسی ایشن اورحکومت کےدرمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال دس روز کے لئے موخر کر دی ، حکومتی کمیٹی میں شامل چیئرمین ایف بی آر ،چار وفاقی وزرا نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات سے آگاہ کیا ۔

ذرائع کےمطابق چیئرمین ایف بی آر نے فلور ملز کی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر اتفاق کیا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ہڑتال موخر کرنے کے لئے حکومت کی بات مان لی۔حکومتی کمیٹی نے جمعرات کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو بلا لیا ۔حکومتی کمیٹی سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے بارے اتفاق رائے سے اجلاس ہو گا۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکاکہناتھاکہ ہڑتال ختم نہیں ،دس روز کے لئےموخر کی جا رہی ہے ۔ حکومتی کمیٹی نے تین روز بعد ہماری بات سے اتفاق کیا ۔آئندہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر فیصلہ ہو گا ۔بند فلور ملز کھولنے کا اعلان کرتا ہوں ۔